”اس وجہ سے اب مجھے اپنی کارکردگی مزید بہتر کرنا پڑے گی“ پی سی بی نے شاہین شاہ آفریدی کو مشکل میں کیسے ڈال دیا؟ جان کر آپ بھی مسکرا دیں

”اس وجہ سے اب مجھے اپنی کارکردگی مزید بہتر کرنا پڑے گی“ پی سی بی نے شاہین شاہ ...
”اس وجہ سے اب مجھے اپنی کارکردگی مزید بہتر کرنا پڑے گی“ پی سی بی نے شاہین شاہ آفریدی کو مشکل میں کیسے ڈال دیا؟ جان کر آپ بھی مسکرا دیں

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز نوجوان فاسٹ باﺅلر شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سینٹرل کنٹریکٹ کی اے کیٹیگری میں شمولیت کے باعث اب مجھے اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنانا ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ سال کی شاندار کارکردگی کے سبب سنٹرل کنٹریکٹ کی بی سے اے کٹیگری میں ترقی پانے والے بائیں ہاتھ کے فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی نے کہا ہے کہ اظہر علی اور بابراعظم کے ہمراہ اے کٹیگری میں شمولیت میرے لئے اعزاز ہے مگر سینئر کھلاڑیوں کی صف میں کھڑے ہوکر اپنی کیٹیگری برقرار رکھنا اب میرے لئے ایک چیلنج ہوگا۔

شاہین آفریدی نے کہا کہ انڈر 19 کرکٹ ٹیم سے جلد پاکستان کرکٹ ٹیم میں آجانا آج بھی میرے لئے ایک خواب کی مانند ہے تاہم ہر مرتبہ اچھی کارکردگی کے ذریعے ملک کا نام روشن کرنے کی کوشش کرتا ہوں، اے کٹیگری میں شمولیت کے باعث اب مجھے اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنانا ہو گا جس کا فائدہ یقینا ٹیم کو بھی ہو گا۔

مزید :

کھیل -