متحدہ عرب امارات سے اسرائیل کے لیے پہلی پرواز

متحدہ عرب امارات سے اسرائیل کے لیے پہلی پرواز
متحدہ عرب امارات سے اسرائیل کے لیے پہلی پرواز

  

ابوظہبی(مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے باقاعدہ سفارتی تعلقات نہ ہونے کے باوجود گزشتہ روز امارات سے پہلی پرواز اسرائیل پہنچ گئی۔ الجزیرہ کے مطابق یہ پرواز اتحاد ایئرویز کی تھی جو متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت سے روانہ ہوئی اور اسرائیل پہنچی۔

متحدہ عرب امارات سے اسرائیل جانے والی اس پہلی پرواز میں فلسطینیوں کے لیے کورونا وائرس سے متعلق امدادی سامان بھجوایا گیا تھا۔ واضح رہے کہ یہ تاریخ کی پہلی اعلانیہ کمرشل پرواز ہے جو متحدہ عرب امارات سے اسرائیل پہنچی ہے۔

مزید :

عرب دنیا -