مونال ریسٹورنٹ رنگے ہاتھوں پکڑا گیا، سیل کردیا گیا

مونال ریسٹورنٹ رنگے ہاتھوں پکڑا گیا، سیل کردیا گیا
مونال ریسٹورنٹ رنگے ہاتھوں پکڑا گیا، سیل کردیا گیا

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی دارالحکومت کے علاقے مارگلہ ہلز میں واقع معروف ریسٹورنٹ مونال کو غیرقانونی تعمیرات پر سیل کر دیا گیا۔ پاکستان ٹوڈے کے مطابق مونال کے خلاف یہ اقدام اسلام آباد انوائرنمنٹل پروٹیکشن ایجنسی اور اسلام آباد چیف کمشنر آفس کی طرف سے کیا گیا۔

ریسٹورنٹ پر غیرقانونی تعمیرات کے علاوہ غیرقانونی طور پر درخت کاٹنے کا الزام بھی تھا۔ وزارت موسمیاتی تبدیلی کے فوکل پرسن محمد سلیم کا کہنا تھا کہ مونال کی غیرقانونی سرگرمیاں وزیراعظم کے مشیر ملک امین اسلم کے نوٹس میں لائی گئیں اور ان کے حکم پر ریسٹورنٹ کے خلاف ایکشن لیا گیا ہے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -