امریکی اڈے پر حملہ کرنے والا سعودی فوجی، اس نے گھر والوں کے لیے فون پر آخری پیغام کیا چھوڑا؟ دیکھ کر امریکی حکام بھی پریشان ہوگئے

امریکی اڈے پر حملہ کرنے والا سعودی فوجی، اس نے گھر والوں کے لیے فون پر آخری ...
امریکی اڈے پر حملہ کرنے والا سعودی فوجی، اس نے گھر والوں کے لیے فون پر آخری پیغام کیا چھوڑا؟ دیکھ کر امریکی حکام بھی پریشان ہوگئے

  

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی فوجی اڈے پرایک زیرتربیت سعودی فوجی محمد الشمرانی نے فائرنگ کرکے 3امریکی فوجیوں کو ہلاک اور 8کو زخمی کر دیا تھا۔ اب امریکی حکام اس سعودی فوجی کے دو آئی فونز ان لاک کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں جن سے تہلکہ خیز انکشافات سامنے آئے ہیں۔ میل آن لائن کے مطابق آئی فونز کے ڈیٹا سے پتا چلا ہے کہ محمد الشمرانی کئی سالوں سے القاعدہ سے وابستہ تھا اور امریکی نیول بیس پر دہشت گردی کی منصوبہ بندی کے ساتھ تربیت کے بہانے آیا تھا۔

امریکی حکام نے بتایا ہے کہ ”الشمرانی کے فونز کے ڈیٹا سے معلوم ہوا ہے کہ اس نے اڈے پر امریکی فوجیوں کو نشانہ بنانے سے 3ماہ قبل اپنے خاندان والوں کو آخری میسج بھیجا تھا جس میں اس نے انہیں لکھا تھا کہ ”میری خواہش ہے کہ میں زندہ نہ پکڑا جاﺅں، بلکہ شہید ہو جاﺅں۔“واضح رہے کہ اس 21سالہ سعودی فوجی نے 6دسمبر 2019ءکو پینساکولا میں واقع امریکی نیول ایئربیس سٹیشن پر امریکی فوجیوں کو نشانہ بنایا تھا۔

مزید :

بین الاقوامی -