کینسر سے تعلق، مغربی دنیا میں لوگوں نے یہ بے بی پاﺅڈر لینا چھوڑ دیا، وجہ جان کر آپ بھی استعمال نہ کریں

کینسر سے تعلق، مغربی دنیا میں لوگوں نے یہ بے بی پاﺅڈر لینا چھوڑ دیا، وجہ جان ...
کینسر سے تعلق، مغربی دنیا میں لوگوں نے یہ بے بی پاﺅڈر لینا چھوڑ دیا، وجہ جان کر آپ بھی استعمال نہ کریں

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف کمپنی جانسن اینڈ جانسن کا ٹیلکم پاﺅڈر دنیا بھر میں معروف ہے اور بہت استعمال کیا جاتا ہے لیکن اب اس ٹیلکم پاﺅڈر کی وجہ سے کمپنی شدید مالی نقصان اٹھا رہی ہے کیونکہ اس سے لوگوں کو کینسر جیسی موذی بیماری لاحق ہونے کے ثبوت سامنے آ چکے ہیں اور ہزاروں متاثرین کمپنی کے خلاف عدالتوں سے رجوع کر چکے ہیں۔ میل آن لائن کے مطابق جانسن اینڈ جانسن کو متاثرین کی طرف سے دائر کیے گئے دعوﺅں میں اب تک کروڑوں ڈالر ہرجانہ کیا جا چکا ہے اور ابھی بے شمار مقدمات زیرسماعت ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اس صورتحال کے پیش نظر امریکہ اور کینیڈا میں جانسن اینڈ جانسن کی سیلز میں 60فیصد سے زائد کمی واقع ہو چکی ہے اور گزشتہ دنوں کمپنی نے ان دونوں ملکوں کے سٹورز پر پڑا اپنا بے بی پاﺅڈر واپس منگوا لیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایک طرف کمپنی کو کروڑوں کا ہرجانہ ہو چکا ہے اور باقی سینکڑوں مقدمات پر کارروائی جاری ہے لیکن کمپنی اب بھی مصر ہے کہ اس کا بے بی پاﺅڈر محفوظ ہے اور اس سے کینسر لاحق نہیں ہوتا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -