خواتین کو مردوں میں دراصل کیا چاہیے ہوتا ہے؟ سائنسدانوں نے سب سے مشکل سوال کا جواب دے دیا

خواتین کو مردوں میں دراصل کیا چاہیے ہوتا ہے؟ سائنسدانوں نے سب سے مشکل سوال کا ...
خواتین کو مردوں میں دراصل کیا چاہیے ہوتا ہے؟ سائنسدانوں نے سب سے مشکل سوال کا جواب دے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نکوسیا(مانیٹرنگ ڈیسک) محبت کا رشتہ قائم کرنے سے قبل مردوخواتین ایک دوسرے میں کیا چیز دیکھتے اور اسے اہمیت دیتے ہیں؟ مشرق وسطیٰ کے ملک قبرص کے ماہرین نے نئی تحقیق میں اس مشکل ترین سوال کا جواب دے دیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق اس تحقیقاتی سروے میں ماہرین نے 800سے زائد مردوخواتین سے سوالات پوچھے، ان میں ان سے فلرٹ اور طویل مدتی تعلق سے متعلق عادات کے بارے میں سوالات پوچھے گئے۔
رپورٹ کے مطابق خواتین کی اکثریت نے جواب دیا کہ جب کوئی مرد ان سے فلرٹ کر رہا ہوتا ہے تو وہ اس میں سنجیدگی، ذہنی پختگی، ذہانت اور مہربان ہونے کا جذبہ سب سے زیادہ دیکھتی ہیں۔ جس مرد میں انہیں یہ چار خواص نظر آئیں وہ بہت آسانی سے اسے دل دے بیٹھتی ہیں۔کچھ خواتین نے ان چار خواص میں دولت اور خوش شکلی کو بھی شامل کیا لیکن اس کے برعکس مردوں کی اکثریت نے کہا کہ وہ فلرٹ کرتے ہوئے خاتون میں صرف خوبصورتی دیکھتے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -