’میری بیوی 2 سال سے بچہ پیدا کرنے کی کوشش کررہی ہے‘ آپریشن کے ذریعے خود کو بانجھ بنانے والے مرد کا انٹرنیٹ پر ایسا انکشاف کہ ہنگامہ برپاہوگیا

’میری بیوی 2 سال سے بچہ پیدا کرنے کی کوشش کررہی ہے‘ آپریشن کے ذریعے خود کو ...
’میری بیوی 2 سال سے بچہ پیدا کرنے کی کوشش کررہی ہے‘ آپریشن کے ذریعے خود کو بانجھ بنانے والے مرد کا انٹرنیٹ پر ایسا انکشاف کہ ہنگامہ برپاہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) بحث و مباحثے کی ویب سائٹ Redditپر ایک شخص نے اپنی بیوی کی ماں بننے کی خواہش اور اپنی ایک حرکت کے بارے میں گزشتہ روز ایسا انکشاف کیا ہے کہ انٹرنیٹ پر ہنگامہ برپا ہو گیا اور لوگوں نے اس شخص کو ذہنی مریض قرار دے ڈالا۔ میل آن لائن کے مطابق اس شخص نے اپنی ایک پوسٹ میں بتایا کہ ”میری موجودہ بیوی شادی کے بعد سے بچہ پیدا کرنے کے لیے جتن کر رہی ہے لیکن اسے یہ معلوم نہیں کہ میں نے اپنی ’نس بندی‘ کروائی ہوئی ہے۔“
اس آدمی نے مزید لکھا کہ ”میں نے اس وقت نس بندی کروائی تھی جب میری گزشتہ شادی چل رہی تھی۔ پھر میری اس بیوی سے طلاق ہو گئی اور موجود بیوی سے میں نے شادی کر لی لیکن اسے کبھی یہ نہیں بتایا کہ میں اب بچہ پیدا کرنے کے قابل نہیں ہوں۔ وہ اپنا علاج کرواتی رہتی ہے اور میں بھی اداکاری کرتا ہوں اور یہ ظاہر کرنے کی کوشش کرتا ہوں کہ مجھے بھی باپ بننے کی خواہش ہے۔“ رپورٹ کے مطابق انٹرنیٹ صارفین کی اکثریت کا کہنا ہے کہ یہ شخص ذہنی طور پر بیمار لگتا ہے جس نے اپنی بیوی کو ایک جھوٹی امید دلا رکھی ہے۔ اسے شادی سے پہلے ہی اپنی بیوی کو بتا دینا چاہیے تھا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -