حکومت نے مزارات کھولنے کا فیصلہ کرلیا

حکومت نے مزارات کھولنے کا فیصلہ کرلیا
حکومت نے مزارات کھولنے کا فیصلہ کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب کی صوبائی حکومت کی جانب سے صوبے بھر میں قائم مزارات کو ایس او پیز  کے تحت کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پنجاب حکومت نے محکمہ اوقاف کے زیر انتظام چلنے والے 544 مزارات کھولنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا ۔ حکومت کی جانب سے مزارات کو ایس او پیز کے تحت کھولا جائے گا۔

وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کا کہنا ہے کہ مزارات کیلئے خصوصی ایس  او پی بنائے جائیں گے جس کے بعد مزارات کھولنے کی اجازت دی جائے گی۔

خیال رہے کہ کورونا لاک ڈاؤن کے دوران حکومت کی جانب سے سکول، کالجز، مساجد، بازار، کاروباری مراکز، پبلک ٹرانسپورٹ سمیت مزارات کو بھی بند کیا گیا تھا۔