تاریخ میں پہلی مرتبہ زوم کال کے ذریعے موت کی سزا

تاریخ میں پہلی مرتبہ زوم کال کے ذریعے موت کی سزا
تاریخ میں پہلی مرتبہ زوم کال کے ذریعے موت کی سزا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سنگاپور(مانیٹرنگ ڈیسک) سنگاپور میں تاریخ میں پہلی بار زوم ویڈیو کال کے ذریعے ایک مجرم کو سزائے موت سنا دی گئی۔ دی گارڈین کے مطابق کورونا وائرس کا پھیلاﺅ روکنے کے لیے اس مقدمے کی سماعت بھی زوم نامی ایپلی کیشن پر ویڈیو کال کی صورت میں ہوئی اور عدالت نے 37سالہ پونیتھن گنیسن نامی مجرم کو سزائے موت سنا دی۔
رپورٹ کے مطابق پونیتھن ملائیشیاءکا شہری ہے جو2011ءمیں ساڑھے 28کلوگرام ہیروئن سمگل کرکے سنگا پور لاتے ہوئے پکڑا گیا تھا۔تب سے اس کے خلاف مقدمے کی کارروائی چل رہی تھی۔ گزشتہ سماعت پر اسے سزا سنائی جانی تھی ۔کورونا وائرس کی وجہ سے یہ سماعت زوم ویڈیو کال کے ذریعے ہوئی اور سنگا پور کی سپریم کورٹ نے اسے سزائے موت سنا دی۔