’یہ امریکہ کا کتا ہے‘ وہ ملک جس پر چینی چڑھ دوڑے، میڈیا نے بری طرح نشانہ بنانا شروع کردیا

’یہ امریکہ کا کتا ہے‘ وہ ملک جس پر چینی چڑھ دوڑے، میڈیا نے بری طرح نشانہ ...
’یہ امریکہ کا کتا ہے‘ وہ ملک جس پر چینی چڑھ دوڑے، میڈیا نے بری طرح نشانہ بنانا شروع کردیا

  

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ نے مطالبہ کر رکھا تھا کہ کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کے حوالے سے چین کے خلاف تحقیقات کروائی جائیں۔ پہلے برطانیہ نے اس مطالبے میں امریکہ کا ساتھ دیااور پھر آسٹریلیا نے بھی اپنا وزن امریکہ کے پلڑے میں ڈال دیا جس پر چینی آسٹریلیا کو ’امریکہ کا کتا‘ قرار دیتے ہوئے اس پر چڑھ دوڑے ہیں اور میڈیا میں اسے بری طرح نشانہ بنایا جانے لگا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق آسٹریلیا کی طرف سے اس مطالبے میں امریکہ کا ساتھ دینے پر چینی حکومت نے آسٹریلیا کے خلاف تجارتی جنگ چھیڑ دی تھی اوراس کی مصنوعات کے ٹیرف میں 80فیصد تک اضافہ کر دیا تھا۔

بلوم برگ کے مطابق چینی حکام دیگر کئی آسٹریلوی انڈسٹریز پر غور کر رہے ہیں جن کی مصنوعات کے ٹیرف میں اضافہ کیا جائے گا۔ اس اقدام سے آسٹریلیا کو اربوں ڈالر کا نقصان ہو گا اور لاکھوں لوگ بے روزگار ہو جائیں گے۔ ان اقدامات کے ساتھ ساتھ چینی میڈیا پر بھی آسٹریلیا کو آڑے ہاتھوں لیا جا رہا ہے اور اس کی ہتک کی جا رہی ہے۔ چینی سوشل میڈیا صارفین بھی اس کام میں پیچھے نہیں ہیں جن کا کہنا ہے کہ ”آسٹریلیا ایک دیو قامت کینگرو ہے جو امریکہ کے کتے کے طور پر خدمات سرانجام دے رہا ہے۔“

مزید :

بین الاقوامی -