"مجھے اس شرمناک کام کیلئے پیسے چاہئیں" آدمی نے مطالبہ پورا نہ ہونے پر بیوی کو قتل کردیا

"مجھے اس شرمناک کام کیلئے پیسے چاہئیں" آدمی نے مطالبہ پورا نہ ہونے پر بیوی کو ...

  

چنیوٹ (ڈیلی پاکستان آن لائن) سنگدل جواری نے جوئے کیلئے رقم نہ ملنے پر اپنی ہی بیوی کو گلا دبا کر قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق قتل کا واقعہ تھانہ سٹی کی حدود قاسم ٹاؤن میں پیش آیا ، جہاں جواری شوہر نے اپنی بیوی کو قتل  کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے مقتولہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد لواحقین کے حوالے کردی ہے۔

پولیس نے مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں ملزم شوہر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ مدعی نے ایف آئی آر میں کہا ہے کہ اس کا بھائی عادی جواری تھا جو گھریلو سامان اور بیوی نسرین کا زیور پہلے ہی جوئے میں ہار چکا تھا، دونوں کے درمیان جوئے کی رقم پر تنازعہ ہوا ، نسرین نے پیسے دینے سے انکار کیا تو ملزم نے طیش میں آکر اسے گلا دبا کر قتل کردیا۔

پولیس نے مقدمہ درج کرکے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے جبکہ ملزم اور اس کا بھائی موقع سے فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔

مزید :

جرم و انصاف -علاقائی -پنجاب -چنیوٹ -