ٹک ٹاک پر شوہر سے جھگڑا، خاتون نے اپنی جان لے لی

ٹک ٹاک پر شوہر سے جھگڑا، خاتون نے اپنی جان لے لی
ٹک ٹاک پر شوہر سے جھگڑا، خاتون نے اپنی جان لے لی

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) سوشل میڈیا ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے مقبولیت کا نیا ریکارڈ قائم کیا ہے اور لوگ کچھ اس قدر اس کی لت میں مبتلا ہو چکے ہیں کہ اب اس کی وجہ سے جھگڑوں میں جانیں جانے کی خبریں بھی آنے لگی ہیں۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق بھارت میں گزشتہ روز ایک خاتون نے ٹک ٹاک کی وجہ سے اپنے شوہر کے ساتھ جھگڑنے کے بعد خودکشی کر لی۔ بھارت میں ٹک ٹاک کے سبب ہونے والی یہ دوسری موت ہے۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی شہر وجے واڈا کی رہائشی اس 35سالہ خاتون کو ٹک ٹاک کی ایسی لت پڑی تھی کہ ہمہ وقت اسی پر لگی رہتی۔شوہر نے بالآخر تنگ آ کر اسے ٹک ٹاک استعمال کرنے سے روک دیا جس پر دلبرداشتہ ہو کر خاتون نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی۔پولیس کے مطابق اس خاتون کا نام شیخ کریمہ تھاجو وائی ایس آر کالونی کی رہائشی تھی۔

مزید :

بین الاقوامی -