کورونا کے مریضوں کی تعداد 50 لاکھ، اموات سوا 3 لاکھ سے بڑھ گئیں

کورونا کے مریضوں کی تعداد 50 لاکھ، اموات سوا 3 لاکھ سے بڑھ گئیں
کورونا کے مریضوں کی تعداد 50 لاکھ، اموات سوا 3 لاکھ سے بڑھ گئیں

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) دنیا بھر میں کورونا کی تباہ کاریوں کا سلسلہ ختم ہونے میں نہیں آرہا بلکہ مزید تیز ہوتا جارہا ہے، گزشتہ برس دسمبر میں پھیلنے والی یہ وبا اب تک 50 لاکھ سے زائد انسانوں کو متاثر کرچکی ہے۔

ورلڈ او میٹرز کے مطابق دنیا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 50 لاکھ 15 ہزار 676 ہوگئی ہے۔ اس وبا کی وجہ سے دنیا بھر میں اب تک 3 لاکھ 25 ہزار 509 افراد جان گنوا چکے ہیں۔ دنیا بھر میں 19 لاکھ 79 ہزار 223 افراد اب تک کورونا کی وبا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

دنیا میں  کورونا سے سب سے زیادہ متاثر موجودہ اور سابق عالمی طاقت ہوئی ہے۔ موجودہ سپر پاور امریکہ کورونا کی وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہوا  ہے جہاں 15 لاکھ 71 ہزار 328 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ یہاں اموات کی تعداد 93 ہزار 561 ہوچکی ہے۔  سابق سپر پاور روس میں 3 لاکھ 8 ہزار 705 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے تاہم یہاں ہلاکتوں کی شرح بہت کم ہے، روس میں  اب تک 2  ہزار 972  افراد کورونا کی وجہ سے جان کی بازی ہارے ہیں۔

برطانیہ میں کورونا کی وجہ سے 35 ہزار 341 ، اٹلی میں 32 ہزار 169، فرانس میں 28 ہزار 22، سپین میں 27 ہزار 778  اور برازیل میں 17 ہزار 983 افراد  کورونا کی وبا سے ہلاک ہوئے ہیں۔

مزید :

اہم خبریں -بین الاقوامی -کورونا وائرس -