عابد علی نے سینٹرل کنٹریکٹ میں ترقی ملنے کے بعد پہلے ہی بیان میں شاندار بات کہہ دی

عابد علی نے سینٹرل کنٹریکٹ میں ترقی ملنے کے بعد پہلے ہی بیان میں شاندار بات ...
عابد علی نے سینٹرل کنٹریکٹ میں ترقی ملنے کے بعد پہلے ہی بیان میں شاندار بات کہہ دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز عابد علی نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سینٹرل کنٹریکٹ میں ترقی پانے کے بعد ذمہ داری میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق قومی ٹیسٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز عابد علی کیریئر میں اونچی اڑان جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہیں جن کا کہنا ہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ کارکردگی کی بدولت قومی ٹیم میں شامل ہوا تو ہر موقع سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی کوشش کی اور اس میں کامیاب بھی ہوا۔
انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے ڈیبیو پر سنچری بنانے میں کامیاب ہوا تو کیریئر کا پہلا ٹیسٹ کھیلتے ہوئے بھی سنچری بنانے میں ناصرف کامیابی ہی نصیب ہوئی بلکہ مین آف دی میچ اور سیریز بھی رہا، اب سینٹرل کنٹریکٹ میں ترقی ہو گئی ہے جس کیساتھ ہی ذمہ داریاں بھی بڑھ گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سینٹرل کنٹریکٹ کی سی سے بی کیٹیگری میں ترقی حاصل کرنا میرا ہدف تھا جسے حاصل کر لیا ہے اور اب میں اپنے کھیل کیساتھ ساتھ فٹنس پر بھی مزید محنت کروں گا کیونکہ اگلا ہدف سینٹرل کنٹریکٹ کی بی کیٹیگری سے ترقی کر کے اے کیٹیگری میں جانا ہے۔

مزید :

کھیل -