خیبر پختونخواہ حکومت نے عید کے دنوں میں کاروبار ی حضرات کو بڑی خوشخبری سنا دی

خیبر پختونخواہ حکومت نے عید کے دنوں میں کاروبار ی حضرات کو بڑی خوشخبری سنا دی
خیبر پختونخواہ حکومت نے عید کے دنوں میں کاروبار ی حضرات کو بڑی خوشخبری سنا دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن )سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں خیبر پختونخوا حکومت نے عید کے دنوں میں بھی کاروبار کھلا رکھنے کا اعلان کردیا۔خیبر پختونخوا حکومت نے عید الفطر کی چھٹیوں کا بھی اعلان کردیا ہے جس کے مطابق صوبے میں عید کی چھٹیاں 22 مئی سے 27 مئی تک ہوں گی۔اس کے علاوہ خیبرپختونخوا میں دکانیں اور مارکیٹیں 22 سے 24 مئی تک کھلی رہیں گی جبکہ خوراکی مواد بیکریوں سے پانچ بجے کے بعد بھی لے جایاسکتا ہے۔محکمہ ریلیف خیبر پختونخوا نے ریٹیل شاپس سے متعلق اعلامیہ جاری کردیا ہے جس کے تحت عید کی آمد کے پیش نظر ریٹیل شاپس 22 سے 24 مئی تک کھلی رہیں گی۔