نیب نے وفاقی وزیر کی تحقیقات شرو ع کردی ،وزیراعظم عمران خان کے لیے پریشان کن خبر آگئی

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )نیب وفاقی حکومت کے ایک اور وزیر کے خلاف سرگرم ہوگیا ہے۔ قومی احتساب بیورو نے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نور الحق قادری کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔پیر نور الحق قادری کے خلاف تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے نیب کا کہنا تھا کہ پیر نور الحق قادری نے اپنے اختیارات کا غلط اور ناجائز استعمال کیا ہے، جس پر ان کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
پیرنورالحق قادری پر وزارت کی عمارت اپنے بزنس پارٹنر کو کرائے پر دینے کی کا الزام ہے۔جس پر چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے نیب راولپنڈی کو میرٹ کی بنیاد پر شکایت کی تفصیلی جانچ پڑتال کی ہدایت کی ہے۔ نیب وفاقی وزیر سے شکایت کی مکمل جانچ پڑتال کے بعد اس معاملے پر پوچھ گچھ کرے گا۔