ڈونلڈ ٹرمپ کو بڑی کامیابی مل گئی،سینیٹ انٹیلی جنس کمیٹی نے امریکی خفیہ ادارے کی سربراہی کے لئے پسندیدہ شخص کے نام کی منظوری دے دی

ڈونلڈ ٹرمپ کو بڑی کامیابی مل گئی،سینیٹ انٹیلی جنس کمیٹی نے امریکی خفیہ ادارے ...
ڈونلڈ ٹرمپ کو بڑی کامیابی مل گئی،سینیٹ انٹیلی جنس کمیٹی نے امریکی خفیہ ادارے کی سربراہی کے لئے پسندیدہ شخص کے نام کی منظوری دے دی

  

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی سینٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی نے کانگریس کے رکن جان ریٹ کلف کی قومی انٹیلی جنس کے اگلے ڈائریکٹر (ڈی این آئی)کے طور پر نامزدگی کی منظوری دے دی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی سینٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی نے کانگریس کے رکن جان ریٹ کلف کی قومی انٹیلی جنس کے اگلے ڈائریکٹر(ڈی این آئی)کےطور پرنامزدگی کی منظوری دے دی،سات کے مقابلے میں 8ووٹوں سے اس نامزدگی کی منظوری دی گئی جبکہ نتائج سے ریپبلکن زیر قیادت کمیٹی کی واضح پارٹی پالیسی عیاں ہوتی ہے،اس تقرری کو اب حتمی منظوری کے لئے سینٹ میں پیش کیاجائےگا۔54 سالہ جان ریٹ کلف کو ایک بار پھر صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فروری میں ملک کے خفیہ ادارے کا سربراہ نامزد کیا تھا جبکہ اس سے کئی ماہ قبل ٹیکساس کے اس ریپبلکن کی نامزدگی کو اس کی اہلیت بارے دو طرفہ خدشات کے پیش نظر واپس لے لیا گیا تھا۔

امریکی کانگریس کے لئے پہلی بار منتخب ہونے والے جان ریٹ کلف ایوان کی عدلیہ اور انٹیلی جنس کمیٹیوں میں کام کرچکے ہیں۔جرمنی میں امریکہ کے سفیر رچرڈ گرینل اس وقت قائم مقام ڈی این آئی ہیں۔ٹرمپ انتظامیہ کے پہلے ڈی این آئی ڈین کو ایٹس اگست 2019 میں اس وقت یہ منصب چھوڑ گئے تھے جب قومی سلامتی کے کئی معاملات پر ان کی اس منصب پر تعیناتی کے دوران وائٹ ہاس کے ساتھ کئی تنازعات نے جنم لیا تھا۔ڈی این آئی امریکی انٹیلی جنس کمیونٹی کے سربراہ کے طور پر خدمات سرانجام دیتا ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -