حیدر علی اور روحیل نذیر اس وقت سب سے زیادہ کس چیز کو مس کر رہے ہیں؟ جان کر ہر پاکستانی افسردہ ہو جائے

حیدر علی اور روحیل نذیر اس وقت سب سے زیادہ کس چیز کو مس کر رہے ہیں؟ جان کر ہر ...
حیدر علی اور روحیل نذیر اس وقت سب سے زیادہ کس چیز کو مس کر رہے ہیں؟ جان کر ہر پاکستانی افسردہ ہو جائے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی انڈر 19 کرکٹرز حیدر علی ، روحیل نذیر اور محمد حریرہ کو لاک ڈاؤن میں رمضان کرکٹ کی یاد ستانے لگی ہے جن کا کہنا ہے کہ فٹ ورک بہتر بنانے میں ٹینس بال کرکٹ سے بہت فائدہ ہوتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق حیدر علی نے کہا کہ اس سال نائٹ کرکٹ کو بہت مس کررہے ہیں، رمضان کی راتوں میں مخصوص ٹیپ بال کرکٹ ہماری گلیوں کی پہچان ہے اور رات کے وقت ٹیپ بال کرکٹ سے ہماری کھیل میں دلچسپی بڑھی، چھکے اور چوکے پر آؤٹ ہوتا تھا جس سے گراؤنڈ سٹروکس کھیلنے کی عادت بنی، فٹ ورک بہتر بنانے میں ٹینس بال کرکٹ سے بہت فائدہ ہوتا ہے۔
روحیل نذیر کے مطابق ٹیپ بال کرکٹ سے بیٹنگ اور باﺅلنگ کے ساتھ کیپنگ میں بھی بہت مدد ملتی ہے، ٹینس بال میں وکٹ کے پاس کھڑے ہونا پڑتا ہے، اس سے گیند کو پکڑنے میں مشکل ہوتی ہے اور بہت توجہ سے کیپنگ کرنا پڑتی ہے، ٹیپ بال سے جب ہارڈ بال کرکٹ میں آتے ہیں تو پریشر میں پرفارم کرنے میں آسانی ہوتی ہے۔
محمد حریرہ نے کہا کہ سیالکوٹ میں رمضان کرکٹ کے ٹورنامنٹس بہت سنسنی خیز ہوتے ہیں، کراؤڈ کی ایک بہت بڑی تعداد نائٹ کرکٹ پر موجود ہوتی ہے اور ہر میچ میں پرفارمنس دینا پڑتی ہے لیکن اب لاک ڈاؤن کی وجہ سے سب کچھ ختم ہوچکا ہے تاہم امید کرتے ہیں کہ جلد ہی زندگی معمول پر آ جائے گی اور میدان کی رونقیں دوبارہ بحال ہوں گی۔

مزید :

کھیل -