افغانستان میں انسانیت بھی شرما گئی،دہشت گردوں کے ایسے مقدس مقامات پر حملے کہ ہر کوئی توبہ توبہ کراٹھے گا

افغانستان میں انسانیت بھی شرما گئی،دہشت گردوں کے ایسے مقدس مقامات پر حملے کہ ...
افغانستان میں انسانیت بھی شرما گئی،دہشت گردوں کے ایسے مقدس مقامات پر حملے کہ ہر کوئی توبہ توبہ کراٹھے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کابل(ڈیلی پاکستان آن لائن)افغانستان میں فائرنگ کے 2 الگ الگ واقعات میں 10افراد ہلاک جبکہ 14زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق صوبائی حکومت کے ترجمان طالب مینگل  نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ایک واقعہ  افغان  دارالحکومت سے 150کلومیٹر جنوب مشرق میں واقعہ مشر قی صوبہ خوست کے ضلع ساباری کے گاں کورچاکو میں مقامی وقت کے مطابق رات9بجے پیش آیا، نماز تراویح کے دوران ایک مسلح شخص نے مسجد پر فائرنگ کر دی جس سے 3افراد ہلاک جبکہ 1 بچہ زخمی ہوگیا۔مقامی میڈیا طلو ع نیوز کی رپورٹ کے مطابق کابل سے 55کلومیٹر شمال میں واقع مشرقی صوبہ پروان کے صدر مقام چاریکر کے نواح میں واقع گاں خالہ زئی میں رات کوتقریبا7بجےرات کی نماز کی ادا ئیگی کےدوران اسی طرح کےواقعہ میں 7 افراد ہلاک جبکہ 13 زخمی ہوگئے۔میڈیا نے وزارت داخلہ کے حوالے سے کہاکہ زخمی افراد کو چاریکر کے ہسپتال منتقل کردیاگیا۔ حملے اس وقت ہو ئے ہیں جب افغان عوام ماہ رمضان کے روزے رکھ رہی ہے۔کسی گروپ نے تاحال حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔