”چڑیل اپنے بچوں کو کھا گئی “دو بیٹوں کی حادثاتی موت پر شہلا رضا کو یہ طعنے کون دیتا ہے ؟افسوسناک خبر آگئی

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )پیپلز پارٹی کی رہنما شہلا رضا نے کہاہے کہ مجھے بطور ماں بھی لوگوں کے برے رویے سے معافی نہیں ملتی ، جو بھی ٹویٹ کروں توسوشل میڈیا صارفین کہتے ہیں چڑیل اپنے بچوں کو تو کھا گئی اب تھر کے بچوں کا ہی کچھ خیال کرو۔نجی نیوز چینل آج نیوز کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپنے بچوں کو عید یا دیگر اہم تہواروں پر یاد کر کے غمگین ہو جاتی ہوں۔شہلا رضا نے کہا کہ مجھے بطور ماں بھی لوگوں کے ایسے رویوں سے معافی نہیں ملتی اور وہ یہ سب خندہ پیشانی سے سنتی اور برداشت کرتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان کے نام سے جعلی ٹویٹر اکاو¿نٹ بنا کر ایسی باتیں جو انہوں نے نہیں کہی ہوتیں وہ ان سے منسوب کر دی جاتی ہیں۔مگر لوگوں کی باتیں سننا اور یہ سب برداشت کرنا ہی تو سیاست اور مصلحت ہے، ہمارے معاشرے میں ایک عدم برداشت کا رویہ پروان چڑھ گیا ہے جس کی شکار وہ بھی ہو ئی ہیں۔
یاد رہے سیدہ شہلا رضا کی گاڑی کو2006 میں حادثہ پیش آیا تھا جب ان کے دو بیٹے ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے تھے اس حادثے میں شہلا رضا اور ان کے شوہر بھی زخمی ہوئے تھے۔