ٹرین سروس بحالی سے قبل ہی لاہور ریلوے سٹیشن پر ایسا کام کر دیا گیا کہ کسی کو یقین ہی نہ آئے گا

ٹرین سروس بحالی سے قبل ہی لاہور ریلوے سٹیشن پر ایسا کام کر دیا گیا کہ کسی کو ...
ٹرین سروس بحالی سے قبل ہی لاہور ریلوے سٹیشن پر ایسا کام کر دیا گیا کہ کسی کو یقین ہی نہ آئے گا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ پاکستان میں ٹرین سروس آج سے جزوی طور پر بحال کردی گئی ہے جبکہ ٹرین سروس میں کرونا سے بچاو کیلئے مقررہ معیار(ایس او پیز) پر عمل کیاجائے گا تاکہ شہری آمدہ عید الفطر کی چھٹیاں اپنے پیاروں کے ساتھ گزار سکیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق ملک بھر میں ٹرین سروس جزوی طور پر بحال کر دی گئی ہے،اس حوالے سے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا تھاکہ پاکستان میں ٹرین سروس آج ے جزوی طور پر بحال کردی گئی ہے جبکہ ٹرین سروس میں کرونا سے بچاؤ کیلئے مقررہ معیار(ایس او پیز) پر عمل کیاجائے گا تاکہ شہری آمدہ عید الفطر کی چھٹیاں اپنے پیاروں کے ساتھ گزار سکیں۔دوسری طرف شہر لاہور میں مزدوروں نے سروس کی بحالی کیلئے ایک ریلوے سٹیشن کو جراثیموں سے پاک کردیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں لاک ڈاؤن کے دوران بند کی گئی ٹرین سروس دو ماہ بعد جزوی بحال کی گئی ہے۔ ٹرینوں میں سفر کرنے والےمسافروں کووائرس سےبچانےکےلیےسخت احتیاطی انتظامات کیےگئےہیں جبکہ ضابطہ کار(ایس او پیز) کو اپناتے ہوئے 20 سے30مئی تک خصوصی ٹرینیں چلائی جائیں گی۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -