عمران خان نے اپنا وعدہ پورا کرنے کی ٹھان لی، سینیٹ الیکشن سے ہارس ٹرینڈنگ کا خاتمہ کرنے کا دلچسپ حل دے دیا

عمران خان نے اپنا وعدہ پورا کرنے کی ٹھان لی، سینیٹ الیکشن سے ہارس ٹرینڈنگ کا ...
عمران خان نے اپنا وعدہ پورا کرنے کی ٹھان لی، سینیٹ الیکشن سے ہارس ٹرینڈنگ کا خاتمہ کرنے کا دلچسپ حل دے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی حکومت کی جانب سے سینیٹ الیکشن سے ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے بڑا قدم اٹھالیا گیا۔

حکومت نے انتخابی اصلاحات سے متعلق بل تیار کرلیا ہے  جس میں 35 سے زائد نکات شامل ہیں۔ اس بل میں سینیٹ الیکشن سے ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے سینیٹرز کا انتخاب وزیر اعظم کے انتخاب کی طرز پر کرانے کی تجویز دی گئی ہے، یعنی اراکین اسمبلی شو آف ہینڈ کے ذریعے سینیٹرز منتخب کریں گے۔

علاوہ ازیں مجوزہ بل میں اوور سیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق بھی دیا گیا ہے، تمام  سمندر پار پاکستانی الیکٹرانک سسٹم کے تحت اپنا ووٹ کاسٹ کرسکیں گے۔ علاوہ ازیں 2023 کا الیکشن مکمل طور پر بائیو میٹرک طریقے سے کرانے کی بھی تجویز دی گئی ہے۔

بائیو میٹرک الیکشن کا پہلا تجربہ 3 ماہ بعد گلگت بلتستان کے الیکشن میں کیا جائے گا جس کے بعد اگلے عام انتخابات میں اس کا دائرہ پورے ملک تک وسیع کردیا جائے گا۔

وزیر برائے پارلیمانی امور اعظم سواتی کا کہنا ہے کہ انتخابی عمل شفاف بنانے کیلئے کابینہ میں سفارشات پیش کی ہیں، اگلا سینیٹ الیکشن شو آف ہینڈ کے ذریعے کرانا چاہتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ انتخابی عمل میں مداخلت کرنے والوں کیلئے سزائیں بھی تجویز کی گئی ہیں۔

مزید :

قومی -