لاہور کی جیل میں قیدی خواتین سے جنسی زیادتی کی ویڈیو ،سینیٹر رحمان ملک نے بڑا حکم جاری کر دیا

لاہور کی جیل میں قیدی خواتین سے جنسی زیادتی کی ویڈیو ،سینیٹر رحمان ملک نے بڑا ...
لاہور کی جیل میں قیدی خواتین سے جنسی زیادتی کی ویڈیو ،سینیٹر رحمان ملک نے بڑا حکم جاری کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائےداخلہ کے چیئرمین سینیٹر رحمان ملک نے لاہور کی جیل میں قیدی خواتین سے جنسی زیادتی کے متعلق ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے ذیلی کمیٹی تشکیل دے دی،وفاقی سیکرٹری داخلہ، آئی جی پولیس و ہوم سیکرٹری پنجاب کو مبینہ ویڈیو اور الزامات کی فوری انکوائری کرنے کے احکامات۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹر رحمان ملک نے لاہور کی جیل میں قیدی خواتین سے جنسی زیادتی کے متعلق ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے ذیلی کمیٹی تشکیل دے دی،وفاقی سیکرٹری داخلہ، آئی جی پولیس و ہوم سیکرٹری پنجاب کو مبینہ ویڈیو اور الزامات کی فوری انکوائری کرنے کا حکم دے دیا۔ سینیٹر رحمان ملک کا کہنا تھا کہ خواتین قیدیوں کو جنسی طور پر حراساں کرنے کی معاملے کی انکوائری کرکے کمیٹی کو مفصل رپورٹ جمع کیا جائے، تشکیل کردہ ذیلی کمیٹی جیلوں میں خواتین قیدیوں کیساتھ ناروا سلوک و جنسی زیادتی کی شکایات کی انکوائری کی نگرانی کریگی جبکہ سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ کی ذیلی کمیٹی ملک بھر کے تمام جیلوں کا جلد دورہ بھی کریگی۔ سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ خاتون قیدی کے الزامات نہایت سنگین و دلخراش ہیں جسکی تفتیش نہایت ضروری ہے،مبینہ خاتون قیدی کی ویڈیو کی فورنزک لیبارٹری سے تصدیق کیجائے، اگر جیل حکام اسطرح کی گھناؤنی جرائم میں ملوث پائے گئے تو مثالی سزا دی جائے، سینیٹر رحمان ملک کا کہنا تھا کہ خواتین قیدیوں سے ناروا سلوک و جنسی طور پر حراساں کرنے کی شکایت پہلے بھی کمیٹی کو موصول ہوئے ہیں، سینیٹ کمیٹی برائے داخلہ پہلے خواتین قیدیوں کے لئے علیحدہ انتظامیہ کی سفارشات کر چکی ہے،وقت کی ضرورت ہے کہ قیدی خواتین کیلئے علیحدہ جیل اور خواتین عملہ و انتظامیہ ہو۔