پیک فرینز سوپر نے عوام میں کووڈ 19 ے احتیاط کیلئے آگہی مہم کا آغاز کردیا

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) اس وقت جب ملک میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد ہم ایک نئے طرز زندگی کی جانب قدم بڑھارہے ہیں،پاکستان کے صف اوّل کے بسکٹ تیار کرنے والے ادارے EBMنے اپنے مقبول برانڈ سوپر کے ذریعہ ایک عوامی آگہی کی مہم کا آغاز کردیا ہے جس میں لوگوں میں خود کو اور اپنے پیاروں کو وائرس سے محفوظ رکھنے کیلئے احتیاط اپنانے پر زور دیا گیا ہے۔ یہ پیغام ایک بہت اہم وقت پر آیا ہے جس میں لوگوں کو اس خطرے سے مقابلہ کرنے کیلئے احتیاطی تدابیر استعمال کرنے کی ترغیب دی گئی ہے۔
اس مہم میں ملک کے مقبول ترین فنکاروں اور میڈیا کی نمایاں شخصیات جیسے ماہرہ خان، ہمایوں سعید، مہوش حیات، حریم فاروق،وسیم اکرم، عدنا ن صدیقی، فیصل کپاڈیا اور بلال مقصود موجود ہیں جس میں سوپر نے اس نئے وائرس سے ہماری زندگی میں آنے والی تبدیلی کا احساس دلاتے ہوئے اس سے مقابلے کے پیغام کوایک پراثر انداز میں ہم تک پہنچایا ہے۔یہ EBMکی وائرس کے خلاف کاوشوں میں مدد دینے کے سلسلے کا پہلا قدم نہیں ہے۔ ادارے نے حال ہی میں 350ملین روپے کےCOVID-19 Relief & Response Fund کا آغاز کیا ہے جس کا بنیادی مقصد اس عالمی وبا سے متاثر افراد کی زندگیوں میں بحالی لانے میں مدد فراہم کرنا ہے۔ اس فنڈ کی رقم سے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی مددکے ساتھ ساتھ معروف NGOsکے ساتھ براہ راست کام کرکے معاشرے کے اہم ترین شعبہ جات سے وابستہ ہیلتھ کیئر ورکرز کو انفرادی طور پر سہولت فراہم کی جارہی ہے۔ EBM نے آگے بڑھ کرCOVID-19.کے پھیلاؤ سے بچاؤ کی اپنی اس مہم کیلئے کام کیا ہے۔
یہ ویڈیو پیغام ملک بھر میں تمام ڈیجیٹل اور الیکٹرونک میڈیا کے پلیٹ فارم پر جاری کیا گیا ہے اور اس کا مقصد ناظرین میں اس عالمی وبا سے مقابلے کیلئے انتہائی احتیاط اختیار کرنے کاشعور بیدار کرنا اور اس کے پھیلاؤ کو روکنے کے طریقہ سے روشناس کرانا ہے۔EBMکی عوامی آگہی کی یہ مہم امید اور مثبت سوچ کو فروغ دینے کا ایک قدم ہے اور توقع ہے کہ یہ پورے ملک میں صارفین تک بآسانی پہنچ جائے گا۔
سوپر ہے پاکستان کا یہ پلیٹ فارم موثر طور پر جاری رہے گا جس کے ذریعہ EBMگزشتہ چار سال سے مثبت طرز عمل کی ترغیب دیتا رہا ہے۔ اس کی اس جدید ترین کاوش کا مقصد ملک کے حال اور مستقبل کے تحفظ کی خاطر معاشرے میں مثبت تبدیلی لانے کیلئے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنے کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔.