سابق گورنربلوچستان کورونا کے باعث انتقال کر گئے

سابق گورنربلوچستان کورونا کے باعث انتقال کر گئے
سابق گورنربلوچستان کورونا کے باعث انتقال کر گئے

  

ؒکوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق گورنر بلوچستان کرونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے۔ رکن بلوچستان اسمبلی اور سابق گورنر بلوچستان سید فضل آغا کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سید فضل آغا کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد انکی طبیعت خراب ہونے پر انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ سید فضل آغا کا تعلق بلوچستان کے ضلع پشین تھا اور وہ 1997سے 1999 تک بلوچستان کے گورنر رہے اس کے علاوہ وہ 1988سے1991 تک سینیٹ کے ڈپٹی چیئرمین بھی رہے تھے۔

اس وقت وہ بلوچستان اسمبلی کے رکن تھے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے سابق گورنر بلوچستان سید فضل آغا کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم ایک سینئیر سیاستدان اور انتہائی نفیس شخصیت کے مالک تھے جن کا بلوچستان کی سیاست میں اہم کردار رہا ہے اور انہوں نے بحثیت گورنر صوبے کی ترقی میں بھی نمایاں کردار ادا کیا، ان کی صوبے کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

مزید :

قومی -