سڑک کی تعمیر کا تنازعہ، اہم سیاسی رہنما کو بیٹے سمیت قتل کردیا گیا

سڑک کی تعمیر کا تنازعہ، اہم سیاسی رہنما کو بیٹے سمیت قتل کردیا گیا
سڑک کی تعمیر کا تنازعہ، اہم سیاسی رہنما کو بیٹے سمیت قتل کردیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لکھنو (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع سنبھل میں سڑک کی تعمیر کے تنازعہ پر اہم سیاسی رہنما کو بیٹے سمیت گولیاں مار کر قتل کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق چھوٹے لال دواکر کا تعلق سماج وادی پارٹی سے ہے، حالیہ انتخابات میں وہ پارٹی کے لوک سبھا کی نشست کیلئے امیدوار بھی تھے تاہم کانگریس سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے باعث یہ نشست کانگریس کے حصے میں چلی گئی تھی۔

منگل کے روز چھوٹے لال دواکر اور ان کا 22 سالہ بیٹا گاؤں میں سڑک کی تعمیر کا کام دیکھنے گئے، اسی دوران ان کے مخالف خاندان کے لوگ آگئے اور فریقین میں جھگڑا ہوگیا۔ فریق مخالف نے چھوٹے لال دواکر اور ان کے بیٹے کو گولیاں مار کر قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ موقع پر موجود کسی شخص نے واقعے کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر ڈال دی جو وائرل ہوچکی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں خاندانوں میں پرانی رنجش تھی،دہرے قتل کی واردات کے بعد گاؤں میں کشیدگی کا ماحول ہے جس کی وجہ سے پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔