وزیر اعظم سے آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس آئی کی ملاقات

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی ہے۔
ترجمان وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق وزیر اعظم اور آرمی چیف کی ملاقات وزیر اعظم آفس میں ہوئی ۔ ملاقات میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر منصوبہ بندی اسد عمر اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی موجود تھے۔
ترجمان کے مطابق ملاقات میں داخلی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ میٹنگ میں ملک میں جاری کورونا وبا کی صورتحال اور امدادی کارروائیوں کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر خطے کی مجموعی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی۔