کراچی: سمندری ہوائیں چلنے لگیں، ہیٹ ویو الرٹ ختم

کراچی: سمندری ہوائیں چلنے لگیں، ہیٹ ویو الرٹ ختم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (سٹاف رپورٹر)سمندری ہوائیں معمول کے مطابق چلنے کے باعث کراچی کے لیے جاری ہیٹ ویو الرٹ ختم کر دیا گیا۔محکمہ موسمیات نے شہر قائد کے حوالے سے پیش گوئی کی ہے کہ کراچی میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 27 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ جنوب مغرب سے ہوائیں 14 سے 18 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں جن میں نمی کا تناسب 75 فیصد ہے۔