ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا؟

  

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

 صحت کا صدقہ دیں۔ یہ خانہ بڑی تیزی سے کمزور ہوا ہے اور آج مالی طور پر بھی کچھ ٹینشن ہو سکتی ہے جو لوگ کسی نئے کام کی طرف جا رہے ہیں وہ ابھی انتظار کریں۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

 صورت حال بالکل بھی خراب نہیں ہے۔ آپ کیوں پریشان ہو رہے ہیں۔ آپ کو اندازہ ہی نہیں ہے کہ یہ وقت بحکم اللہ کس قدر مہربان جا رہا ہے، آپ اس کو ضائع کر رہے ہیں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

 جو لوگ ماضی میں آپ کو دھوکا دے چکے ہیں۔ اب بھی قریب آ سکتے ہیں۔ ان سے دور رہیں کیونکہ ایک مومن ایک سوراخ سے دو مرتبہ نہیں ڈسا جاتا، خیال رہے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

 آپ جلد ایک اہم خبر سن لیں گے اور اس مسئلے سے بھی نکل جائیں گے، ان شاءاللہ، جس نے کافی دنوں سے پریشان کر رکھا تھا ، البتہ اب رشتے داروں میں بالکل تنہا ہیں۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

 ستاروں کی چال آج بڑی اچھی جا رہی ہے۔ مشکل وقت تو کاٹا ہے مگر اب اس کے ازالے کا وقت بھی آ گیا ہے۔ آپ کو آج شام تک ہی اس کا باخوبی اندازہ ہوگا۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

 جو لوگ کسی امتحان میں پڑے ہوئے تھے۔ ان کو ہر روز کسی نہ کسی مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ آج دوپہرسے زحل کے ہٹ جانے سے ان مسائل سے نکل سکتے ہیں، انشاءاللہ

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

 آپ جس مسئلے میں مبتلا ہیں اس میں بڑی حکمت عملی سے چلنے کی ضرورت ہے۔آپ کا رسک والے کام سے دور رہنا ہو گا اور کسی کی باتوں میں تو ہرگز بھی نہیں آنا، وارننگ ہے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

 صدقے کا عمل جاری رکھیں۔ آپ کے لئے یہ بے حد ضروری ہے۔ آپ کسی آزمائشی پوزیشن میں آئے ہوئے ہیں۔ اس لئے کثرت سے زکر الٰہی کرنا بھی بے حد ضروری ہے آپ کے لئے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

 آج اچھا دن محسوس ہوتا ہے۔ کسی جانب سے امید تو ہے ان شاءاللہ کوئی اچھی خبر آ جائے۔آج مالی حوالے سے بھی کوئی فائدہ غیر موقع انداز سے ہونے کی امید بھی موجود ہے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

 جو لوگ کسی بھی مسئلے میں گرفتار ہیں۔وہ انشاءاللہ آج کسی وقت بھی اس سے نکل سکتے ہیں۔ روحانی طور پر فائدہ اور جیسے کوئی دعا کام کر رہی ہو۔ نیت صاف ہی رکھیں۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

 ان دنوں جس قدر خاموشی سے چل سکتے ہیں۔ ضرورت چلیں اگر غلطی کی تو بڑے نقصان سے دوچار ہو سکتے ہیں، کیونکہ وہ مخالفت کر رہے ہیں، جن کی امید بھی بالکل نہ تھی۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

 تھوڑی سی بہتری تو آئی ہے مگر حالات ابھی مکمل ٹھیک ہونے میں کچھ وقت مزید درکار ہے، لیکن کسی جگہ پر صورت حال خراب ہے کچھ سمجھ میں بھی نہیں آ رہا۔ حالات کا از سر نوجائزہ لیں۔

مزید :

لائف سٹائل -مخفی علوم -