جہانگیر ترین اور ہم سب وزیراعظم کی قیادت میں متحد،چوہدری آصف مجید

جہانگیر ترین اور ہم سب وزیراعظم کی قیادت میں متحد،چوہدری آصف مجید

  

 رحیم یارخان(بیورو رپورٹ)ایم پی اے چوہدری آصف مجیدنے کہا(بقیہ نمبر50صفحہ6پر)

ہے کہ جہانگیرخان ترین اورہم سب وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں متحداورمتفق ہیں، وزیراعظم عمران خان ہی ملک کوبحرانوں سے نکال سکتے ہیں اورعوام کو ریلیف دینے کے پروگرام کو عملی جامہ پہنانے کے لیے کوشاں ہیں، اپنے ایک بیان میں چوہدری آصف مجیدنے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان مشکل حالات کے باوجود چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پر عزم ہیں اور بروقت اوردرست سمت میں فیصلے کررہے ہیں، پاکستان کو 72سالوں میں عمران خان کی شکل میں پہلی مرتبہ ایماندار اور محب وطن قیادت ملی ہے، عمران خان ملک وقوم کا قیمتی سرمایہ واثاثہ ہیں،تحریک انصاف کی حکومت نے ماضی کی حکومت کے نظر انداز کئے گئے،غریب طبقات کو احساس پسماندگی سے باہر نکال کر ان میں پائی جانیوالی احساس محرومی کو احساس برتری میں تبدیل کردیا ہے،ہم اورجہانگیرخان ترین وزیراعظم عمران خان کی قیادت متحدومنظم ہیں اورملکی تعمیروترقی میں وزیراعظم عمران خان کے وژن پربھرپورکام کررہے ہیں،انہوں نے کہاکہ ملک کی باشعورعوام پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ ہے،وزیراعظم عمران خان کی کامیاب پالیسیوں کی وجہ سے ملک میں داخلی استحکام اور اصلاحاتی اقدامات کے نتیجہ میں ملکی معیشت بتدریج اپنے پاں پر کھڑی ہو رہی ہے،موجودہ وفاقی حکومت اپنی مدت پوری کریگی اپوزیشن احتجاج اورحکومت کے خلاف سازشوں کی بجائے آئندہ عام انتخابات کا انتظار کریں۔

آصف مجید

مزید :

ملتان صفحہ آخر -