جہانگیر ترین بجٹ میں عمران  خان کو ووٹ دیں گے،شیخ رشید

  جہانگیر ترین بجٹ میں عمران  خان کو ووٹ دیں گے،شیخ رشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک،نیوزایجنسیاں) شیخ رشید کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین بجٹ میں عمران خان کو ووٹ دیں گے، پارٹی میں چھوٹے موٹے اختلافات ہوتے رہتے ہیں، جمعہ کو لال حویلی کے باہر فلسطین سے یکجہتی کیلئے جلسہ ہوگا۔وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے ڈاکٹر فیصل سلطان کے ہمراہ راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے دو بڑے پراجیکٹ ہیں، ایک نالہ لئی اور دوسرا مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال ہے، یہ دونوں بن گئے تو راولپنڈی مکمل ہو جائے گا۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کا دورہ بہت کامیاب ہوا، سعودی عرب سے ایسے تعلقات ہوگئے ہیں جیسے پہلے کبھی نہیں تھے۔ انہوں نے کہا کہ جمعہ کو لال حویلی میں فلسطین کے حوالے سے جلسہ ہوگا۔
شیخ رشید

مزید :

صفحہ اول -