مفتی کفایت اللّٰہ کی ضمانت منسوخ، عدالت کے احاطے سے گرفتار کرلیا گیا

مفتی کفایت اللّٰہ کی ضمانت منسوخ، عدالت کے احاطے سے گرفتار کرلیا گیا
مفتی کفایت اللّٰہ کی ضمانت منسوخ، عدالت کے احاطے سے گرفتار کرلیا گیا

ایبٹ آباد (ویب ڈیسک) مفتی کفایت اللّٰہ کی ضمانت منسوخ ہونے پر عد الت کےاحا طےسے گرفتارکرلیاگیا ،  پانچ  روزہ ریمانڈ پرسی ٹی ڈی کے حوالے  کردیا گیا،  کیس کی آئندہ سماعت 24مئی کو ہوگی ۔ذ رائع کے مطابق تھری ایم پی او کے تحت مفتی کفایت اللہ کو گرفتار ی کے بعد ضمانت پر رہائی ملی تھی، انھیں گزشتہ روز انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا گیا ۔ اس موقع پرانسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج جسٹس مختیار خان نے دلا ئل سننے کےبعد جےیوآئی رہنما کی ضمانت منسوخ کر دی ، عد الت کےاحاطےسےگرفتاری کے بعد انھیں سی ٹی ڈی ہزارہ کو پانچ روز کے جسمانی ریمانڈ پر حو الے کیا گیا ۔