حوا کی ایک اور بیٹی خاوند کے تشدد کی بھینٹ چڑھ گئی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )فیکٹری ایریا کے علاقہ میں شوہر نے تشددکرکے بیوی کو موت کے گھاٹ اتاردیا،واقعہ کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق غازی روڈ شوکت ٹاؤن کی رہائشی تین بچوں کی ماں 37 سالہ انیلا کو خاوند شہزاد نے گزشتہ رات تشدد کا نشانہ بنایا ،جس سے وہ شدید زخمی ہوگئی۔ انیلا کوعلاج معالجے کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ کچھ دیر زیر علاج رہنے کے بعد چل بسی۔اطلاع ملنے پر پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر مردہ خانے جمع کروادی ہے۔پولیس کے مطابق واقعہ کا مقدمہ درج کرلیاگیا ہے مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔