پنجاب کا وہ شہر جسکی مرکزی سڑک کا نام ’شاہراہ فلسطین‘رکھ دیا گیا

پنجاب کا وہ شہر جسکی مرکزی سڑک کا نام ’شاہراہ فلسطین‘رکھ دیا گیا
پنجاب کا وہ شہر جسکی مرکزی سڑک کا نام ’شاہراہ فلسطین‘رکھ دیا گیا

  

جھنگ(ڈیلی پاکستان آن لائن)ملک بھر میں جمعہ کے روز مظلوم فلسطینی بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے شہر ،شہر اور گلی گلی ’یوم فلسطین‘منایا جائے گا،پنجاب کے شہر جھنگ میں بھی دینی و سیاسی جماعتوں کی جانب سے 21 مئی کو ’قبلہ اول مارچ‘کا اعلان کیا گیا ہے تاہم ’قبلہ اول مارچ‘سے قبل ہی رکن پنجاب اسمبلی مولانا معاویہ اعظم طارق نے جھنگ سٹی کی مرکزی شاہراہ(کچا ریلوے روڈ)کا نام تبدیل کرکے ’شاہراہ فلسطین ‘رکھ دیا گیا ہے اور اس سلسلہ میں بورڈز بھی نصب کردیئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جھنگ کی مذہبی و سیاسی جماعتوں نے 21 مئی کو سٹیشن چوک سے ایوب چوک ’قبلہ اول مارچ‘ کا اعلان کر رکھا ہے جس کی تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ،’قبلہ اول مارچ‘میں جھنگ اور قرب و جوار کی تمام مذہبی و سیاسی جماعتوں کے رہنما اور کارکن شریک ہوں گے ۔

رکن پنجاب اسمبلی مولانا معاویہ اعظم طارق کا خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اسرائیل نے مظلوم فلسطینیوں پر ظلم و بربریت کی نئی تاریخ رقم کی ہے ،پوری دنیا اسرائیلی مظالم پر خاموش ہے،اسلامی ممالک کو اب مذمتی قراردادوں سے آگے بڑھنا ہو گا  ،پاکستان ایٹمی قوت ہے، افواج پاکستان کو فی الفور فلسطینی بھائیوں کے تحفظ  اور بیت المقدس کے تقدس  کے لئے روانہ کرنا چاہئے،یہ سیاسی مسئلہ نہیں ہے،اس کے لئے ہمیں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ میرے ہاتھ میں فلسطینی رومال اپنے مظلوم بھائیوں  سے محبت کا اظہار ہے اور اسی کو میں اپنا کفن سمجھتا ہوں ،ہم خون کے آخری قطرے تک لڑیں گے اور فلسطینی پرچم میں دفن ہونا اپنے لئے باعث فخر سمجھتے ہیں ۔

مولانا معاویہ اعظم طارق نےکہا کہ آج لوگ کہتے ہیں کہ افرا تفری کیوں ہے؟انتشار کیوں ہے؟اس انتشار کی بہت بڑی وجہ ٹیلی ویژن ،ریڈیو اور مختلف محافل میں مقدس شخصیات پر بکواسات کا بازار گرم ہو گا تو یقینی بات ہےپھرافراتفری کابازار گرم ہو گا ۔انہوں نےکہاکہ ہمیں چاہئےکہ ان لوگوں کوپہچانیں جواپنےآپ کو اتحاد کےدعوے داربتلاتےہیں لیکن ریڈیو اور ٹی وی پر بیٹھ کرحضورﷺ کے صحابہؓ اورحضورﷺ کےاہلبیتؓ کاتمسخراڑاتے ہیں،ایسےلوگوں سےجب تک ہمارا معاشرہ پاک نہیں ہوتااس وقت تک ہم مسلم اُمہ کی حقیقی طور پررہنمائی اوررہبری کےفرائض انجام نہیں دے سکتے ۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -جھنگ -