20مئی ۔۔۔تاریخ کے آئینے میں 

20مئی ۔۔۔تاریخ کے آئینے میں 
20مئی ۔۔۔تاریخ کے آئینے میں 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )آج کے دن 1862کو امریکی صدر ابراہم لنکن نے ہوم سٹیڈ ایکٹ پر دستخط کیے ، اس ایکٹ کے تحت امریکی شہریوں کو 160ایکڑ سرکاری اراضی صرف فائلنگ فیس کے عوض عطا کی گئی ۔یہ زمین ان لوگوں کو عطا کی گئی جو مسلسل اس زمین پر کھیتی باڑی کر رہے تھے اور بے گھر تھے ، یہ ایکٹ امریکی تاریخ کا سب سے اہم قانون مانا جاتا ہے اور 124سال تک امریکی قانون کا حصہ رہنے کے بعد 1976میں اسے منسوخ کر دیا گیا ۔

20مئی 1983 کو جنوبی افریقہ میں چرچ سٹریٹ پر بم دھماکے میں 19افراد ہلاک ہو گئے تھے ،دھماکہ کار میں نصب بم سے کیا گیا تھا جو اپارتھائیڈ مخالف کارکن افریقن نیشنل کانگریس (اے این سی) کے ملٹری ونگ نے کی تھی۔ یہ جنوبی افریقہ میں نسلی علیحدگی اور جبر کے خلاف اے این سی کی طویل اور مشکل جدوجہد کا سب سے خونی باب تھا۔

آج ہی کے دن دنیاکے سب سے بڑے ہائیڈرو الیکٹرک ڈیم تھری گورجز کا باقاعدہ افتتاح کیا گیا ،اس ڈیم کا نام تھری گورجز اس کی لوکیشن کی وجہ سے رکھا گیا ہے ،یہ ڈیم دریائے یانگزے کے کنارے سینڈوپنگ کے قصبے میں وسطی چین میں 3گھاٹیوں کے نیچے کی طرف پھیلا ہوا ہے۔ تھری گورجز ڈیم 2012 سے نصب صلاحیت (22,500 میگاواٹ) کے لحاظ سے دنیا کا سب سے بڑا پاور سٹیشن رہا ہے۔ یہ دریا کے طاس میں بارش کی سالانہ مقدار پر منحصر ہے۔ 2020 کی مون سون کی وسیع بارشوں کے بعدڈیم کی سالانہ پیداوار تقریباً 112 ٹیرا واٹ پر ہور تک پہنچ گئی۔

20مئی اطالوی سیاح کرسٹوفر کولمبس کی وفات کا دن بھی ہے ، کرسٹوفر کولمبس نے امریکا دریافت کیا تھا ،کرسٹوفر کولمبس31اگست 1451میں پیدا ہوئے اور 20مئی 1506کو وفات پائی ۔

مزید :

ادب وثقافت -