سکھر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ریلوے پولیس روہڑی اور اسپیشل برانچ ریلوے پولیس سکھر کی مشترکہ کارروائی،ریلوے حدود میں گٹکا اور پان پراگ سپلائی کرنے والے 2 ملزمان گرفتار مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق ریلوے پولیس روہڑی اور اسپیشل برانچ ریلوے پولیس سکھر نے مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے ریلوئے حدود روہڑی اور دیگر علاقوں میں گٹکا اور پان پراگ سپلائی کرنے والے دو ملزمان کو ریلوے اسٹیشن روہڑی سے رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں گٹکا اور پان پراگ برآمد کرکے تھانہ ریلوے پولیس روہڑی میں سہراب خان انچارج اسپیشل برانچ ریلوے پولیس سکھر ڈویڑن اور مظہر دین سومرو SHO تھانہ ریلوے پولیس روہڑی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔