جنوبی کوریا میں ہیلی کاپٹر گِر کر تباہ

جنوبی کوریا میں ہیلی کاپٹر گِر کر تباہ
جنوبی کوریا میں ہیلی کاپٹر گِر کر تباہ

  

سیول (رضا شاہ) تعمیراتی سامان لے جانے والا ایک ہیلی کاپٹر جنوبی کوریا کے جنوبی ساحلی شہر جیجوُ میں گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں عملے کے تین افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ Sikorsky S-61ساخت کا ہیلی کاپٹر پہاڑی پر تزئین و آرائش کے کام کے لیے تعمیراتی سامان لے جانے کے لیے علاقے کا چکر لگاتے ہوئے وہاں موجود "ماؤنٹ سیونجا" نامی پہاڑی کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔

ہیلی کاپٹر پر سوار پائلٹ اور کو پائلٹ کی عمریں  60 سال سے زیادہ جبکہ ایک مکینک جس کی عمر 30 سال تھی بھی ہیلی کاپٹر میں سوار تھا – ہیلی کاپٹر میں سوار تینوں افراد کو شدید زخمی حالت میں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق پائلٹ ابھی تک بے ہوش ہے جبکہ عملے کے دیگر دو افراد کو شدید کمر اور سر پر چوٹیں آئی ہیں۔ ہیلی کاپٹر کے تباہ ہونے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -