محکمہ موسمیات نے گرمی سے ستائے عوام کو خوشخبری سنا دی ، بارشیں کب سے شروع ہونے کا امکان ہے ؟ جانئے 

محکمہ موسمیات نے گرمی سے ستائے عوام کو خوشخبری سنا دی ، بارشیں کب سے شروع ...
محکمہ موسمیات نے گرمی سے ستائے عوام کو خوشخبری سنا دی ، بارشیں کب سے شروع ہونے کا امکان ہے ؟ جانئے 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )محکمہ موسمیات نے گرمی کے ستائے عوام کو خوشخبری سناتے ہوئے کہاہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کر دی ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند دنوں میں گرمی کی لہر کم ہوجائے گی، مغربی ہواو¿ں کاسلسلہ آج رات پاکستان کے بالائی علاقوں میں داخل ہو کر 24 مئی تک موجود رہے گا جب کہ مختلف علاقوں میں رات کے اوقات میں آندھی اور گرج چمک کےساتھ بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ جائےگا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں، بارش اورتیز ہواؤں سے بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت کم ہوجائےگا، رات کے اوقات میں اسلام آباد، راولپنڈی ، میانوالی، سرگودھا، خوشاب، اٹک، چکوال اور جہلم میں بھی بارش کا امکان ہے۔اس کے علاوہ لاہور، حافظ آباد، منڈی بہاوالدین، سیالکوٹ، نارووال، شیخوپورہ، فیصل آباد اور جھنگ میں آندھی کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

مزید :

ماحولیات -