پیپرز آؤٹ ہونے کا معاملہ ،کنٹرولر امتحانات راولپنڈی بورڈ کو معطل کر دیا گیا
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن )پیپرز آؤٹ ہونے کے معاملے پر وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کنٹرولر امتحانات راولپنڈی ایجوکیشن بورڈشہنشاہ بابر کو عہدے سے ہٹا دیا ہے .
نجی ٹی وی وی "سماء"کے مطابق فرائض میں غفلت پر کنٹرولر امتحانات راولپنڈی ایجوکیشن بورڈ شہنشاہ بابر خان کو پیڈا ایکٹ کے تحت عہدے سے ہٹایا گیا ہے ، پروفیسر ناصرمحمود کو کنٹرولر امتحانات کا اضافی چارج سونپا گیا ہے ۔
وزیر اعلیٰ پنجا ب کی ہدایت پر پیپرز آؤٹ ہونے کے معاملے پر انکوائری کمیٹی قائم کر دی گئی ہے ، کمیٹی 7روز میں پیپرز آؤٹ ہونے کی وجوہات اور ذمہ داروں کا تعین کرے گی۔