لیسکو ریجن میں بجلی کا شارٹ فال 700 میگاواٹ تک پہنچ گیا

لیسکو ریجن میں بجلی کا شارٹ فال 700 میگاواٹ تک پہنچ گیا
لیسکو ریجن میں بجلی کا شارٹ فال 700 میگاواٹ تک پہنچ گیا

  

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )  لیسکو ریجن میں بجلی کی طلب 4ہزار 700میگاواٹ ہے جبکہ سپلائی صرف 4 ہزار میگاواٹ ہے جس کے باعث لیسکو ریجن میں بجلی کا شارٹ فال 700 میگاواٹ تک پہنچ چکا ہے ۔ 

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق ترجمان لیسکو کا کہنا ہے کہ لیسکو کا بجلی کا شارٹ فال 700 میگاواٹ تک ہے ،  صرف ہائی لاسز والے فیڈرز پر غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔ 

دوسری جانب عوام کا کہنا ہے کہ شہری علاقوں میں دو گھنٹے بعد ایک گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے جبکہ دیہی علاقوں میں ہر ایک گھنٹے کے بعد ایک گھنٹے  کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے ۔

خیال رہے کہ گرمی کی شدت بڑھتے ہی ملک بھر میں بجلی کی اعلانیہ و غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے ، حکومت کی جانب سے یکم مئی سے لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا دعویٰ کیا گیا تھا مگر زمینی حقائق اس کے برعکس ہیں ۔ 

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -