امریکی قونصل جنرل لاہور نے انگریزی کی مقبول کلاسوں کے اگلے سیٹ کا افتتاح کر دیا 

امریکی قونصل جنرل لاہور نے انگریزی کی مقبول کلاسوں کے اگلے سیٹ کا افتتاح کر ...
امریکی قونصل جنرل لاہور نے انگریزی کی مقبول کلاسوں کے اگلے سیٹ کا افتتاح کر دیا 

  

گوجرانوالہ (ویب ڈیسک) لاہور میں امریکی قونصل جنرل ولیم کے مکانیولے  نے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی، گوجرانوالہ  کے اشتراک سے منعقد کی جانے والی مقبول انگلش ایکسس مائیکرو اسکالرشپ پروگرام کی کلاسوں  کے اگلے سیشن میں ١٠٠ نئے طلبا کا خیرمقدم کیا۔ پروگرام میں داخلہ حاصل کرنے پر باصلاحیت طلبا کو مبارکباد دیتے ہوئے  مسٹر مکانیولے  نے کہا کہ،" امید ہے یہ پروگرام  آپ سب کی زندگی میں مثبت تبدیلی لانے کا ایک بہترین تجربہ ہو گا. "

انگلش ایکسس مائیکروشولارشپ پروگرام (ایکسیس) ایک عالمی پروگرام ہے جو کم مراعات یافتہ کمیونٹیز کے 13-20 سال کی عمر کے ہونہار طلبا کو  بنیادی انگریزی زبان کی مہارت  فراہم کرتا ہے۔   2004 میں  اس  پروگرام کے آغاز  سے لے کر اب تک 87 سے زائد ممالک کے ڈیڑھ لاکھ سے زائد طلبا  ان پروگراموں میں حصہ لے چکے ہیں جن  میں سے تقریباً 24,000 کا تعلق پاکستان سے ہے۔ 

ان پروگراموں میں  نہ صرف طلبا بلکہ اساتذہ بھی تربیت و  ترقی حاصل کرتے ہیں جس سے پورے پاکستان کی انگریزی تعلیم دینے اور حاصل کرنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوتا ہے ۔ قونصل جنرل مکانیولے  نے مزید کہا کہ، "چونکہ اساتذہ کسی بھی تعلیمی پروگرام کی کامیابی کے لیے بہت اہم ہوتے ہیں اس لیے ان کی پیشہ ورانہ ترقی انگلش ایکسیس پروگرام کا ایک اہم جزو ہے  جو بالآخر زیادہ بااختیار اور تعلیم یافتہ افرادی قوت بنانے میں معاون ثابت ہوتی ہے۔  انگلش ایکسس مائیکرو اسکالرشپ پروگرام  دونوں ممالک کے لوگوں کے درمیان  تعلقات کو  مضبوط کرتا ہے جبکہ طلبا کو مختلف امریکی ایکسچینج کے پروگراموں میں شرکت کا موقع بھی فراہم  کرتا ہے۔

قونصل جنرل مکانیولے نے طلبا سے خطاب کرتے ہوئے  کہا کہ، "اس سال امریکہ اور پاکستان کے تعلقات کی 75ویں سالگرہ ہے۔  آپ  وہ نوجوان رہنما ہیں جو  اگلے 75 سالوں اور اس کے بعد بھی ہم سب کے لئے ایک بہتر پاکستان، ایک بہتر دنیا اور بہتر مستقبل بنائیں گے۔"  انہوں نے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی  کی شراکت داری اور اساتذہ کی لگن، محنت اور ان پروگراموں کو کامیاب بنانے کے عزم پر ان کا  شکریہ بھی ادا  کیا۔

پاکستان انگریزی زبان کے پروگراموں میں امریکی مشن کے بارے میں مزید معلومات کے لیے https://pk.usembassy.gov/education-culture/relopakistan/ ملاحظہ کریں۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -گوجرانوالہ -