تربیلا میں آج پانی کا ذخیرہ 1 لاکھ 15 ہزار ایکڑ فٹ، منگلا میں1 لاکھ 87 ایکڑ فٹ ہے، ترجمان واپڈا
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) ملک بھر میں پانی کی قلت ہے جبکہ چولستان کے حالات شدید خراب ہیں ۔ ترجمان واپڈا کے مطابق تربیلا میں آج پانی کا ذخیرہ 1 لاکھ 15 ہزار ایکڑ فٹ ، منگلا میں1 لاکھ 87 ایکڑ فٹ ہے۔
نجی ٹی وی" ہم نیوز" کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد 77 ہزار900کیوسک اور اخراج 95 ہزارکیوسک ہے ، منگلا میں پانی کی آمد 29ہزار500کیوسک اور اخراج 34ہزار200کیوسک ، چشمہ میں پانی کی آمد 1 لاکھ 25 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 1 لاکھ 15 ہزارکیوسک ہے ۔
ترجمان واپڈا کے مطابق دریائے چناب میں پانی کی آمد 25 ہزار300کیوسک اور اخراج 8 ہزار800کیوسک ، دریائے کابل میں پانی کی آمد 29 ہزار400 کیوسک اور اخراج 29 ہزار400 کیوسک ہے ۔
ترجمان کے مطابق تربیلا ،منگلا اورچشمہ ریزوائر میں پانی کا مجموعی ذخیرہ 3 لاکھ 44 ہزارایکڑ فٹ ہے ۔
دوسری جانب ملک بھر میں پانی کی قلت کے باعث ماہرین نےعوام سے پانی ضائع نہ کرنے کی درخواست کی ہے ۔