لیڈی کانسٹیبل اقراءقتل کیس میں نیا موڑ آ گیا 

لیڈی کانسٹیبل اقراءقتل کیس میں نیا موڑ آ گیا 
لیڈی کانسٹیبل اقراءقتل کیس میں نیا موڑ آ گیا 

  

 اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) لیڈی کانسٹیبل اقراءقتل کیس میں نیا موڑ آگیا اور ایس پی سمیت چاروں ملزمان غائب ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ڈسٹرکٹ سیشن عدالت میں قتل کیس کی سماعت ہوئی، ایس پی عارف شاہ سمیت چاروں ملزمان کے وکلا نے اپنے موکلوں کے غائب ہونے کی درخواست دیدی۔ایڈیشنل سیشن جج سکندر خان نے ایس پی عارف شاہ سمیت چار ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ موخر کر دیا۔ وکیل نے بتایا کہ صبح تک ملزمان فون پر رابطے میں تھے اچانک انکے نمبرز بند ہوگئے۔

جج نے وکیل کو ہدایت کی کہ ضمانت کی سادہ درخواست واپس لے جائیں اور چاروں ملزمان کی الگ الگ درخواستیں دے کر بیان حلفی ساتھ لگائیں۔عدالت نے ملزمان کی درخواست ضمانتوں پر سماعت پیر تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ اسلام آباد میں وفاقی پولیس کی جواں سال لیڈی کانسٹیبل اقراءنذیر کی پراسرار اور مشکوک حالات میں موت ہوئی ہے۔ ایس پی ٹریفک عارف شاہ سمیت ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

مزید :

قومی -