پی ٹی آئی حکومت نے سب سے زیادہ قرض لینے کا ’ریکارڈ‘ اپنے نام کرلیا

پی ٹی آئی حکومت نے سب سے زیادہ قرض لینے کا ’ریکارڈ‘ اپنے نام کرلیا
پی ٹی آئی حکومت نے سب سے زیادہ قرض لینے کا ’ریکارڈ‘ اپنے نام کرلیا

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے سب سے زیادہ قرضہ لینے والی حکومت کا ’اعزاز‘حاصل کر لیا۔مرکزی بینک کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک پر قرضے اور  واجبات ریکارڈ 53 ہزار  544 ارب روپے سے تجاوز کرگئے ہیں۔

جیو نیوز کے مطابق سٹیٹ بینک نے مارچ 2022 تک کے قرضوں کی تفصیلات جاری کردی ہیں جس کے مطابق تحریک انصاف حکومت کے دور میں سب سے زیادہ قرضوں کا ریکارڈ بن گیا ہے۔مرکزی بینک کی دستاویز کے مطابق ملک پر قرضے اور واجبات ریکارڈ 53 ہزار 544 ارب روپے سے تجاوز کرگئے ہیں، جولائی2018 تا مارچ 2022 کے دوران قرضے اور  واجبات ریکارڈ 23ہزار 665 ارب روپے بڑھے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -