حکومت پاک فوج کے خلاف کسی بھی مہم پر زیرو برداشت کی پالیسی رکھتی ہے، وفاقی وزیر اطلاعات

حکومت پاک فوج کے خلاف کسی بھی مہم پر زیرو برداشت کی پالیسی رکھتی ہے، وفاقی ...
حکومت پاک فوج کے خلاف کسی بھی مہم پر زیرو برداشت کی پالیسی رکھتی ہے، وفاقی وزیر اطلاعات

  

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ حکومت پاک فوج کے خلاف کسی بھی مہم پر زیرو برداشت کی پالیسی رکھتی ہے، پیمرا، ایف آئی اے اور وزارت اطلاعات مہم کا نوٹس لے رہے ہیں ۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق ایوان میں  مریم ارنگزیب  نے  کہا کہ سابقہ حکومت نے مخالفین کے خلاف سوشل میڈیا مہم چلائی ،افسران کے خلاف پی ٹی آئی کی طرف سے سوشل میڈیا مہم شروع کی گئی، میں اداروں کے خلاف مہم چلانے والوں کا ڈیٹا ایوان میں پیش کروں گی۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ جعلی اکاؤنٹس سے مخالفین اور اداروں کے خلاف مہم چلائی جارہی ہے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -