آئی ایم ایف کے ساتھ دوحہ میں مذاکرات جاری ، پاکستان نے کیا چیز مہنگی کرنے کا پلان دیدیا 

آئی ایم ایف کے ساتھ دوحہ میں مذاکرات جاری ، پاکستان نے کیا چیز مہنگی کرنے کا ...
آئی ایم ایف کے ساتھ دوحہ میں مذاکرات جاری ، پاکستان نے کیا چیز مہنگی کرنے کا پلان دیدیا 

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان دوحہ میں مذاکرات جاری ہیں جس میں پاکستان نے پٹرول پر سبسڈی میں کمی کا پلان دیدیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کو پٹرول مرحلہ وار مہنگا کرنے کا پلان دیا گیاہے ، پٹرول پر سبسڈی غریب طبقے تک محدود کرنے کی تجاویز بھی پیش کی گئی ہیں، بجلی کے نقصانات کو کم کرنے پر بھی بات چیت ہوئی ہے ۔

آئی ایم ایف سے جاری مذاکرات میں بجلی مہنگی کرنے کیلئے مرحلہ وار طریقہ کار ، بجٹ اور کرنٹ اکاونٹ خسارہ کے ڈیٹا پر بات چیت کی جارہی ہے ، پاکستان نے آئی ایم ایف کو اخراجات میں کمی کیلئے پلان دیدیاہے ۔پاکستان کی جانب سے غیر ضروری اخراجات میں کمی کیلئے مختلف تجاویز پر بات چیت ، ترقیاتی بجٹ کی جیحات کا بھی جائزہ لیا جارہاہے ۔

مزید :

قومی -