حسن علی کی اہلیہ نے ننھی بیٹی کے ساتھ ویڈیو شیئر کردی

حسن علی کی اہلیہ نے ننھی بیٹی کے ساتھ ویڈیو شیئر کردی
حسن علی کی اہلیہ نے ننھی بیٹی کے ساتھ ویڈیو شیئر کردی
سورس: Instagram/samyahkhan1604

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کی اہلیہ سامعہ آرزو نے ننھی بیٹی ہیلینا کے ساتھ نئی ویڈیو شیئر کردی۔

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کی اہلیہ سامعہ آرزو نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ویڈیو شیئرکی جس میں انہیں اور ننھی ہیلینا کو چہل قدمی کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ویڈیو میں سامعہ نے ننھی بیٹی کا ہاتھ تھاما ہوا ہے اور ہیلینا بھی چہل قدمی کرتے ہوئے کھیلنے میں مصروف ہیں۔

سامعہ نے چند گھنٹوں قبل یہ ویڈیو شیئر کی جسے اب تک ہزاروں صارفین دیکھ چکے ہیں اور ننھی ہیلینا کو دعائیں بھی دے رہے ہیں۔حسن علی اور ان کی اہلیہ سامعہ اکثر اپنی ننھی بیٹی کے ساتھ ویڈیو اور تصاویر شیئر کرتے رہتے ہیں جسے ان کے مداحوں کی جانب سے بھی پسند کیا جاتا ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Hassan Ali (@ha55an_ali)

فاسٹ بولرحسن علی اوران کی اہلیہ سامعہ آرزو نے گزشتہ ماہ اپنی بیٹی ہیلینا کی پہلی سالگرہ دھوم دھام سے منائی تھی اور سالگرہ کی تصاویر بھی شیئر کی تھیں۔حسن علی کی شادی 20 اگست 2019 کو ہوئی تھی شادی کے بعد سامعہ دسمبر 2019 میں پاکستان آئی تھیں جہاں اس جوڑی کا ولیمہ حسن کے آبائی گاؤں میں منعقد ہوا تھا۔

مزید :

کھیل -