اسلام آباد ہائی کورٹ نے فالکنز کی درآمد اور برآمد پر پابندی عائد کر دی

اسلام آباد ہائی کورٹ نے فالکنز کی درآمد اور برآمد پر پابندی عائد کر دی
اسلام آباد ہائی کورٹ نے فالکنز کی درآمد اور برآمد پر پابندی عائد کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے فالکنز کی درآمد اور برآمد پر پابندی عائد کر دی ، عدالت نے  حکم دیا کہ تفصیل جمع کرائیں کہ  آج تک  کتنے  جانوروں کی درآمد کی اجازت دی گئی۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ  بظاہر جانوروں کی درآمد  اور برآمد  خلاف قانون ہو رہی ہے۔ متعلقہ وزارت کے نمائندے نے عدالت کو بتایا کہ جب درآمد  کی اجازت دیتے ہیں تو وہ جانور لا کر اس کی بریڈنگ کرتے ہیں ۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل  سید محمد طیب شاہ نےبتایا کہ  ملک کے چیف ایگزیکٹو کی منظوری سے فالکن کا گفٹ دیا گیا تھا ،یہ گفٹ دینا ٹریڈ کے زمرے میں نہیں آتا۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے استفسار کیا کہ  چیف ایگزیکٹو بھی کوئی غیر قانونی کام کیسے کر سکتا ہے؟،  نایاب نسل کے جانوروں کی ایک فہرست  دے دیں ۔

نمائندہ وزارت موسمیاتی تبدیلی نے عدالت کو بتایا کہ  جانوروں کی غیر قانونی سمگلنگ بھی ہوتی ہے۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ  کیا زرافہ  سمگل ہو سکتا ہے؟، پشاور کے چڑیا گھر میں کتنے جانوروں یا زرافوں کی اموات ہوئی تھی؟ ۔

عدالت نے  کیس کی سماعت پیر 23 مئی تک ملتوی کر دی۔

مزید :

قومی -بزنس -