پی ٹی آئی کارکنوں نے لانگ مارچ سے قبل ہی بنی گالہ میں خیمہ بستی بسا لی

 پی ٹی آئی کارکنوں نے لانگ مارچ سے قبل ہی بنی گالہ میں خیمہ بستی بسا لی
 پی ٹی آئی کارکنوں نے لانگ مارچ سے قبل ہی بنی گالہ میں خیمہ بستی بسا لی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے ورکروں نے سابق وزیر اعظم کی رہائش گاہ بنی گالہ میں خیمہ بستی آباد کر لی ہے جس میں سینکڑوں کی تعداد میں کارکن موجود ہیں ۔

نجی ٹی وی" سما ء"کے مطابق پی ٹی آئی کارکن  چیئر مین عمران خان کی جانب سے لانگ مارچ کی کال کیلئے جمع ہو رہے ہیں تاکہ سابق وزیر اعظم کی لانگ مارچ کی کال کو کامیاب بنایا جا سکے ۔

واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کو  تحریک عدم اعتماد کے ذریعے عہدے سے ہٹایا گیا تھا جس کے بعد انہوں نے مختلف شہروں میں جلسے اور اسلام آباد کیلئے لانگ مارچ کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن تاحال ابھی تک انہوں نے لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا البتہ انہوں نے کارکنوں کو لانگ مارچ کیلئے تیار رہنے کا کہا تھا جس کیلئے کارکن بنی گالہ پہنچنا شروع ہو گئے ہیں ۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -