سیاسی معاملات پر غیر ملکی میڈیا کے سخت سوالات اور بلاول کےپراعتماد جوابات

سیاسی معاملات پر غیر ملکی میڈیا کے سخت سوالات اور بلاول کےپراعتماد جوابات ...
 سیاسی معاملات پر غیر ملکی میڈیا کے سخت سوالات اور بلاول کےپراعتماد جوابات

  

نیویارک (طاہر محمود چوہدری سے)پاکستان کے وزیر خارجہ بلال بھٹو زرداری نے اپنے دورے کے آخری روز اقوام متحدہ میں پریس بریفنگ میں شرکت کی. انہوں نے مختصر طور پر اپنے دورہ امریکہ اور اقوام متحدہ میں ہوئی اپنی ملاقاتوں اور "گلوبل فوڈ سیکورٹی کال ٹو ایکشن" وزارتی اجلاس اور سلامتی کونسل میں تنازعات اور خوراک کی حفاظت پر کھلی بحث میں شرکت سے آگاہ کیا. اور آخر میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے غیر ملکی میڈیا کے کئی سخت سوالات خصوصاً افغانستان، پاک امریکہ تعلقات اور پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال کے متعلق جوابات بڑے پراعتماد اور منجھے ہوئے سیاست دان کے طور پر دئیے.

میڈیا بریفنگ کی میزبان پاکستان مشن اقوام متحدہ میں پریس قونصلر ڈاکٹر مریم شیخ تھیں. جبکہ پاکستان مشن  برائے اقوام متحدہ میں مستقل مندوب سفیر منیر اکرم اور امریکہ میں پاکستان کے سفیر مسعود خان بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ موجود تھے. 

ایک سوال کے جواب وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان اور ان کی سیاست سے انہیں اور ان کی پارٹی کو بڑے سخت اور سو طرح کے اختلافات ہیں. مگر وہ عمران خان کے دورہ روس کی حمایت کرتے ہیں. اس وقت وزیر اعظم عمران خان کے علم میں نہیں تھا کہ روس، یوکرین جنگ چھڑ جائے گی. پاکستان کو ایسے معصومانہ عمل پر موردِ الزام ٹھہرانا یا سزا دینا ناانصافی ہے. 

مزید :

بین الاقوامی -